سیوریج پائپ لائن توڑنے،دھمکیاں دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2 میں سیوریج کی پائپ لائن ڈالنے پر مشعل محلہ داروں کی سامان کی توڑ پھوڑ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ غلام محمد آباد نمبر2 کے رہائشی ندیم ولد نذیر احمد نے آر پی او فیصل آباد کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ 14مئی کو گھر کی سیوریج لائن کا پائپ گٹر میں ڈال رہا تھا کہ ملزمان اصغر بٹ’ عارف’ رمضان اور عمر وغیرہ آ گئے اور پائپ لائن ڈالنے سے منع کرتے ہوئے 40ہزار مالیت کے پائپ توڑ دیئے اور دھمکی دی کہ اگر اسکی اجازت کے بغیر پائپ لائن ڈالی تو جان سے مار دونگا۔ جس پر سائل نے 31 جولائی کو آر پی او کو درخواست گزاری کہ اے ایس آئی توصیف کو مارک کی، ملزمان تھانے نہ آئے تو آر پی او کے ریڈر کو بتایا کہ معاملہ حل نہ ہوا ہے۔ جس پر اس نے پائپ لائن ڈالی تو 11 اگست کو ملزمان نے پائپ اکھاڑ دیئے۔ ریسکیو15 پر کال کی تو ایس ایچ او نے دونوں پارٹیوں کو تھانے بلایا اور 7/51 کی کارروائی کرتے ہوئے اسکو بھی حوالات میں بند کر دیا اور ایس ایچ او نے کہا کہ تم روزانہ آر پی او آفس شکایات لیکر جاتے ہو، ریڈر آر پی او کے کہنے پر تم کو حوالات بند کیا ہے۔ بعدازاں آدھی رات کو سادہ کاغذات پر دستخط کروا کر چھوڑ دیا اور کہا کہ آئندہ آر پی او آفس گئے تو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کردونگا۔ جس پر اس نے آر پی او سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں