شاداب موڑ پر مشتعل افراد نے اینٹی انکروچمنٹ عملہ کی دھنائی کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شاداب موڑ پر مشتعل افراد نے میونسپل کارپوریشن کے انکروچمنٹ عملہ کی دھنائی کرتے ہوئے بھگا دیا، جھنگ بازار پولیس نے انکروچمنٹ عملہ کے مسعود افضل کی درخواست پر کار سرکار میں مداخلت کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان راشد’ اشرف وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ انکروچمنٹ عملہ کے مسعود افضل نے بتایا کہ وہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے ماتحت عملہ کے ہمراہ شاداب موڑ پر انسداد انکروچمنٹ کے سلسلہ میں پہنچا تو وہاں پر موجود افراد مشتعل ہو گئے اور عملہ کے ساتھ ہاتھاپائی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بعدازاں جھنگ بازار پولیس نے راشد’ اشرف وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں