شوہر کے جیل جانے پر منشیات کا دھندہ سنبھالنے والی خاتون گرفتار،74کلو چرس،7کلو افیون برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے جیل روڈ پر رکشہ سوار خاتون کو لاکھوں روپے مالیت کی 74 کلو چرس اور7کلو افیون سمیت گرفتار کر لیا جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے پکڑی جانیوالی خاتو ن سے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبرگ رانا عبدالغفار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سب انسپکٹر محمد علی کے ہمراہ منشیات فروشو ں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے جیل روڈ پر نثار اکبر چوک کے قریب مشکوک سی این جی رکشہ نمبری CBL-9448 کو روکا تو رکشہ ڈرائیور پولیس کو دیکھتے ہی رکشہ چھوڑ کر بھاگ گیا جبکہ پولیس نے رکشہ میں سوار خاتون خالدہ پروین زوجہ ظفر اقبال سکنہ محمد بی بی کالونی جڑانوالہ کو حراست میں لیکر رکشہ میں پڑے بوروں کی تلاشی لی تو اس میں مجموعی طور پر 74کلو 400 گرام چرس اور 7کلو 320 گرام افیون برآمد ہوئی۔ بازپرس کرنے پر پکڑی جانیوالی خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کا شوہر ظفر اقبال منشیات کیس میں جیل میں ہے، بھاگ جانے والا رکشہ ڈرائیور بلال کے علاوہ اس کے بھائی علی’ شہباز پسران رمضان’ احمد ولد لطیف سکنہ عثمانیہ کالونی یہ سب شوہر کے کارندے ہیں اور وہ اپنے شوہر ظفر کے تعلق دار پشاور کے پٹھان سے منشیات لیکر آئی تھی جو کہ شہر بھر میں فروخت کرتی ہوں۔ تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں