جڑانوالہ(نامہ نگار) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے جڑانوالہ کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ گوندل بھی انکے ہمراہ تھے۔اے آر سی ہیڈ آفس کے کنٹرول روم میں صفائی آپریشن، عوامی شکایا ت کے اندراج اور ان کے ازالے کی صورتِ حال کا تفصیلی معائنہ کیا۔کنٹرول روم کا معائنہ: اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ گوندل،ایم ڈی عابد حسین بھٹی نے کنٹرول روم کے ورکنگ سسٹم کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کی صفائی سے متعلق شکایات کو فوری حل کیا جائے اور مانیٹرنگ کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔ورکرز میں مالی انعامات کی تقسیم: عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات اور خدمات سرانجام دینے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے 10،10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ایم ڈی ستھرا پنجاب نے صفائی عملے کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو پاک اور صاف ستھرا رکھنے میں ورکرز کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تحسین ہے۔




