فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ نے شہری حدود سے مویشیوں کے انخلاء کیلئے 20ستمبر کی ڈیڈلائن دے دی’ مویشی مالکان ازخود گائیں’ بھینس’ بچھڑے ودیگر مویشی شہری حدود سے باہر لے جائیں ورنہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے جانور ضبط کر لئے جائیں گے۔ مویشیوں کے انخلاء کا ٹاسک ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محترمہ عظمت فردوس کو سونپ دیا گیا۔ مویشی سیوریج’ نکاسی آب اور ٹریفک کی روانی کا باعث بن رہے ہیں۔ 20ستمبر کے بعد گرینڈ آپریشن کے ذریعے جانوروں کو ضبط اور مالکان کیخلاف 188 ت پ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔




