فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے شہری کو جاپان بھجوانے کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 20لاکھ ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ ثروت جبیں زوجہ عبدالحمید کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ دو سال قبل یکم اپریل 2024ء کو ایف آئی اے نے شہری کو بیرون ملک جاپان بھجوانے کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 20لاکھ ہتھیانے کے الزام میں ملزمہ ثروت جبیں زوجہ عبدالحمید سکنہ منڈی بہائو الدین کے خلاف امیگریشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔




