جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ صدر پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں نامزد 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عمران نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہری فیصل کو کلہاڑی اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں نامزد 4ملزمان ندیم، ساجد ،عبدالرحمن اور فیصل کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان نے دیرینہ رنجش پر شہری کو کلہاڑی اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد اورامن عامہ میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پکڑے جانیوالے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔




