صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی فیسکو کی اولین ترجیح ہے،چیف انجینئر آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر چیف انجینئر آپر یشن فیسکو محمد منور خان نے سیکنڈ سرکل فیسکو کا دورہ کیا اور سرکل کی مجموعی کارکردگی، بجلی کی فراہمی، لائن لاسز، ٹرانسفارمرز کی صورتحال اور صارفین کی شکایات کے ازالے سمیت مختلف آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی) فیسکو ڈاکٹر عبدالحئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف انجینئر آپریشن محمد منور خان نے افسران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی فیسکو کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے صارفین کو درپیش مسائل اور شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر فوری اور موثر ازالہ یقینی بنایا جائے تاکہ فیسکو کا تشخص ایک صارف دوست ادارے کے طور پرمزید مستحکم ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز کی ارتھنگ کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بجلی کے حادثات کی روک تھام اور صارفین و فیسکو ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انھوں نے خراب ٹرانسفارمرز کو فیلڈ میں رکھنے کے بجائے فوری طور پر فیسکو سٹورز میں شفٹ کرنے، ٹرانسفارمرز کے ایچ ٹی/ایل ٹی جمپرز کو درست حالت میں رکھنے اور تکنیکی نقائص کو بروقت دور کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔چیف انجینئر آپریشن نے اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹرانسفارمرز کی بروقت نشاندہی کی جائے اور ایل ٹی پروپوزلز کی تیاری کے ساتھ ساتھ چین اگمنٹیشن کے تحت ایسے ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا تاکہ بجلی کے نظام پر غیر ضروری دبا کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فیسکو سٹورز میں تمام کیٹگریز کے ٹرانسفارمرز دستیاب ہیں، لہذا خراب یا ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انجنئیر محمد منور خان نے ٹیکنیکل لائن لاسز میں مزید کمی کے لیے تمام افسران کو عملی، جامع اور موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پکہ ہر ڈویژن اور سب ڈویژن اپنی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے۔ فیڈرز کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے، لائن لاسز میں کمی کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی) فیسکو ڈاکٹر عبدالحئی نے ای-آپریشنز سافٹ ویئر کے موثر استعمال اور جی آئی ایس میپنگ کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایسے منصوبے فیسکو میں جدت، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور شفافیت کے فروغ کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ای-آپریشنز اور جی آئی ایس میپنگ کا نفاذ فیسکو کے آپریشنل نظام کو زیادہ موثر، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ درست اور قابل اعتماد ڈیٹا کی فوری فراہمی میں بھی کلیدی کردار اداکرے گا۔قبل ازیں سپرنٹنڈنگ انجینئر سیکنڈ سرکل سید محمد سلیم شاہ نے چیف انجینئر آپریشن محمد منور خان کو دونوں سرکلز کی مجموعی کارکردگی، لائن لاسز، بجلی کی فراہمی اور دیگر آپریشنل امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں