صحافی کالونی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد تیز کرنیکا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کا اجلاس صدر شاہد علی کی زیرصدارت منعقد ہوا ،صدر شاہد علی نے کہا کہ صحافی کالونی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد جاری ہے ،اپنے حق کے حصول کیلئے ہر حد تک جائینگے ،تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک صحافی کالونی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے مشاورت کے بعد مقامی اخبارات میں اشتہارات ،سوشل میڈیا کمپین اور احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا ،دوسرے تمام شہر صحافی کالونی کے دو سے زائد فیزز حاصل کرچکے ہیں جبکہ فیصل آباد کے صحافی اب تک محروم ہیں ،سینئر نائب صدر جی اے تنویر نے کہا ہے کہ انشا اللہ یہ سال صحافی کالونی کے حصول کا سال ہوگا ،صدر شاہد علی کی قیادت میں ہم اپنا حق لے کر رہیں گے ،سیکرٹری سید عزادار حسین عابدی نے کابینہ کو بتایا کہ ہم اخوت فائونڈیشن اور الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ معاہدے کرنے جارہے ہیں جن کے تحت مرحوم صحافیوں کے لواحقین کیلئے راشن پیکیج ،داشن سکولوں میں مفت تعلیم اور الخدمت فائونڈیشن کی لیبارٹریز میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت میسر آسکے گی ،اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تاکہ ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے بہتر طریقے سے کام ہوسکے ،صدر شاہد علی نے کہا کہ کمیٹی ممبران اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ سیکرٹری کو جمع کروانے کے پابند ہونگے ،ممبران کی پریس کلب میں افطاری کیلئے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی ،اجلاس میں نائب صدر ظفران سرور ،فنانس سیکرٹری شوکت ملک ،جوائنٹ سیکرٹری ندیم جاودانی ،انفارمیشن سیکرٹری اویس ستار اور ایگز یکٹو ممبران افشاں بتول ،حنا جمیل ،رفعت انور ،ڈاکٹر سعید طاہر ،نعیم شاکر ،ارشد انصاری ،علی رضا ملک ،کمال بٹ اور نادر مان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں