فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے سینئر بزرگ صحافی اور معروف کالم نگار یونس چوہدری کی 4سالہ پوتی حوریہ اچانک وفات پا گئیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں صحافتی برادری، وکلا، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔مرحومہ کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی جبکہ پسماندگان کے لیے صبر و تسلی کی دعائیں کی گئیں۔مقامی صحافی یونین، پریس کلب فیصل آباد اور مختلف سماجی تنظیموں نے جاری کردہ تعزیتی بیانات میں کہا کہ “یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایک معصوم بچی کا یوں بچھڑ جانا پورے خاندان کے لیے قیامت صغری سے کم نہیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین”خاندانی ذرائع کے مطابق تعزیت کے لیے یونس چوہدری کی رہائش گاہ پر لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔




