فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد عابد حسین بھٹی نے تحصیل سمندری کے شہری اور دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات، ویسٹ مینجمنٹ اور گھر گھر ویسٹ کولیکشن کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی یونین کونسل125، چک نمبر463میں گئے جہاں انہوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے جائزہ کے ساتھ ساتھ شہریوں سے گھر گھر کچرا اٹھانے کی سہولت اور صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے کہا کہ صفائی کے معیار میں مزید بہتری اور صفائی آپریشنز کی موثر نگرانی کیلئے باقاعدگی سے فیلڈ مانیٹرنگ اور سرپرائز وزٹس کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت اور بہتر صفائی کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہری و دیہی علاقوں میں موثر ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنانا ستھرا پنجاب ایجنسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے سمندری سٹی کے محلہ بشیر ٹائون میں جاری صفائی آپریشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بعدازاں انہوں نے چک نمبر466 ج۔ب میں قائم عارضی ویسٹ کولیکشن پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں ویسٹ کولیکشن، کچرے کی منتقلی اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی جدید اور موثر حکمتِ عملی کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ فیلڈ مانیٹرنگ، بروقت ویسٹ کولیکشن اور شہریوں کے ساتھ رابطے کے ذریعے صفائی کے معیار کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری کو صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔




