صفدرآباد کے فیملی پارک میں اوباش نوجوانوں کا خواتین پر آوازیں کسنا معمول

صفدرآباد(نامہ نگار)اہل محلہ مدنی صفدرآبا د کے مکینوں نے فیملی پارک کے اطراف شام کے وقت اوباش نامعلوم نوجوانوں کی غنڈہ گردی، خواتین سے بد تمیزی،نعرے بازی،بیہودہ الفاظ کا استعمال،موبائل فون کی آڑ میں غلیظ حرکات ، سگریٹ نوشی سمیت دیگر غیر اخلاقی رویوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر طاہر رفیق،اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد میاں عدیل اسلم اور پارک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ راہ چلتی خواتین،پارک کے قریب قائم مدرسہ البنات کی بچیوں سے چھیڑ چھاڑ اور آوازے کسنے پر نامعلوم اوباش نوجوانوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور انہیں پکڑ کر حوالہ قانون کیا جائے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ سے ملاقات میں مدنی محلہ کے رہائشیوں چوہدری لیاقت علی انصاری،محمد اکرم،محمد بلال وغیرہ نے بتایا کہ مدنی محلہ کے مکین اوباش نوجوانوں سے بہت تنگ ہیں ،یہ اوباش لوگ فیملی پارک کے پاس مدنی محلہ والے چھوٹے گیٹ کے باہر کھڑے ہو کر راہ چلتی خواتین اور مدرسہ البنات کی بچیوں کے ساتھ بد تمیزی اور غلیظ الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں