صفدر آباد کا نوجوان دوستی کی بھینٹ چڑھ گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)محلہ کیڑا منڈی کا نوجوان حمزہ شہباز دوستی کی بھینٹ چڑھ گیا،دوستوں نے زیریلی چیز کھلا کر اگلے جہان پہنچا دیا۔اطلاعات کے مطابق محلہ کیڑا منڈی کے حمزہ شہباز کو دوستوں نے بلایا اور کھانے میںزہریلی چیز کھلا دی جس کے باعث حمزہ شہبازجاںبحق ہو گیا ۔وجہ پرانی عداوت بتائی جاتی ہے ،پولیس تھانہ صفدرآباد نے حمزہ کے والد شہباز کی درخواست پر دوستوںبلال،جاوید،ذیشان اور اعظم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں