طالبہ کی خودکشی’ملزم کی دو ساتھی خواتین بھی گرفتار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے یونیورسٹی میں گولڈ میڈل کے ساتھ تعلیم مکمل کرنے والی لائبہ کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر ٹھگ لینے والے جعلساز نعمان کی نشان دہی پر اس کے گروہ میں شامل دو عورتوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اس جعلساز نعمان کو پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کیا تھا۔ لائبہ کی خودکشی کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہوا تھا، ا لئے یہ ملزم اور اس کے اعترافات کی روشنی میں گرفتار کی گئی دو عورتیں اس وقت رمنا پولیس سٹیشن میں ہی تفتیش سے گزر رہے ہیں۔لائبہ خودکشی کیس کا ملزم گرفتار ہونے کے بعد خوفزدہ ہے اور تھوڑے ہی وقت میں کئی جرائم کے انکشافات کر چکا ہے۔ اس شخص کو آج شب اسلام آباد پولیس نے H-13 سے گرفتار کیا۔وہ گرفتاری سے بچنے کے لئے ایچ تھرٹین میں ایک کرائے کا کمرہ لے کر روپوش تھا۔اس ملزم کے فون سے آن لائن فراڈ اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے شواہد بھی ملے ہین۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص پہلے کوئٹہ میں اینٹی کرپشن میں ملازم تھا۔ نعمان کو کوئٹہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے خود کرپشن میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل کیا تھا۔ملزم نعمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نعمان نے ہوشربا انکشافات کیے جنہیں ابھی سامنے نہیں لایا جا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں