عاصم حبیب سمراء بھاری اکثریت سے ایگزیکٹو ممبرFCCIمنتخب ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فاروق یوسف شیخ نے کہا ہے کہ فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عاصم حبیب سمراء کو چیمبر آف کامرس کے آنے والے نئے الیکشن برائے سال 2026-27 میں نیشنل گروپ کی طرف سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کا ٹکٹ ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں’ نیشنل گروپ کے قائدین کو پوری امید ہے کہ چوہدری عاصم حبیب سمراء ایگزیکٹو ممبرمنتخب ہونے کے بعد چیمبر کی نیک نامی کا باعث بنیں گے اوراپنے کام سے ثابت کریں گے کہ نیشنل گروپ کے قائدین کا فیصلہ صحیح تھا’ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیمبر آف کامرس میں منعقدہ فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ سابق صدر چوہدری مقصود احمدجٹ’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ ایگزیکٹو ممبرز ملک اعجاز احمد’ ‘ محمد علی ڈوگر’ حاجی محمد انور’ رانا طارق عزیز’ چوہدری محمد فاروق گل ‘رانا محمد ادریس’ چوہدری امتیاز کمبوہ کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں اور صنعت کاروںکا دوسرا گھر ہے’ جہاں کاروباری لوگ اپنی فیلوشپ ‘ اپنے کاروبار کو نئی جہت دینے اور بیرونی ممالک تک رسائی حاصل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرسکتے ہیں’ چیمبر آف کامرس تاجروں اور صنعت کاروں کے حقوق کا ضامن ہے’ چیمبر کے پلیٹ فارم پر ہم اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے نت نئے تجربات کر سکتے ہیں’ انہوں نے ایسوسی ایشن کے ممبران سے کہا کہ چیمبر آف کامرس کا ممبر بن کر آپ بھی اپنی الگ پہچان بنا سکتے ہیں’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گروپ لیڈر فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ الحمدللہ چیمبر آف کامرس میں ہمارے ممبروں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے’ جو خوش آئند ہے’ آج ہماری ایسوسی ایشن کے مزید 11 نئے ممبران چیمبر آف کامرس کے ممبر بن گئے ہیں’ بلاشبہ یہ ہمارے لیے ایک بہت اچھی اور قابلِ فخر کامیابی ہے’ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اسی طرح اتحاد، محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ کوشش جاری رکھیں تو بہت چیمبر میں ہمارے ممبران کی تعداد100 سے زائد ہو جائے گی’ انہوں نے ایسوسی ایشن کے ممبران سے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے بے پناہ فوائد حاصل کرنے کیلئے خود بھی چیمبر کے ممبر بنیں اور اپنی اولاد کو بھی اس کا ممبر بنائیں’ چیمبر کا ممبربننے کے کئی ایک فوائد ہیں’ آپ سکولوں’ کالجوں’ یونیورسٹیوں’ ایئرلائنز’ ریلویز’ مہنگے ترین ہسپتالوں سے اچھا خاصا ریلیف لے سکتے ہیں’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن و ٹکٹ ہولڈر ایگزیکٹو کمیٹی سال 2026-27 چوہدری عاصم حبیب سمراء نے نیشنل گروپ کے قائدین کے ساتھ ساتھ اپنی ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجھے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کا ٹکٹ جاری کیا’ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز مجھے ایسوسی ایشن کی وجہ سے ملا ہے’ یہ ٹکٹ میری پوری ایسوسی ایشن کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں’ میری کوشش ہو گی کہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو کر اپنی ایسوسی ایشن کے ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں’ انہوں نے ٹکٹ ملنے کا تمام تر کریڈٹ گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں کو دیا جن کی انتھک محنت کی وجہ سے مجھے یہ ٹکٹ ملا’ اجلاس سے چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ سابق صدر چوہدری مقصود احمدجٹ’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں