نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے پر غور

اسلام آباد (عظیم صدیقی) صورت حال دلچسپ مرحلے میں داخل’ شدید پارلیمانی مزاحمت کی وجہ سے نئی صوبہ سازی مؤخر’ ریفرنڈم کرانے پر غور ہو رہا ہے۔ ریفرنڈم کرانے کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قرارداد کی منظوری میں بھی مشکلات’ ریفرنڈم ہونے کی صورت میں بھی صوبائی اسمبلیوں سے دوتہائی اکثریت کی منظوری کے بغیر صوبے نہیں بن سکتے، آئینی راستے بند ہونے کی صورت میں کیا غیر آئینی راستے اختیار ہو سکتے ہیں یا معاملہ مکمل طور پر ”ڈراپ” ہو سکتا ہے۔ البتہ وفاق کیلئے فنڈز حصول کیلئے کوششیں شروع ہو سکتی ہیں۔ NFC ایوارڈز کے تحت صوبوں کو دی جانے والی وفاقی محصولات میں باہمی رضامندی سے کمی لائی جا سکتی ہے۔ اگر یہ معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہو جائے تو پھر صدر مملکت زرداری اور حکومت 5 سال پوری کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں