عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر آنیوالے سائلین سے ملاقات کی اور ان کی شکایا ت و مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل کے فوری ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی شکایات پر میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں