عوام کیخلاف زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی،کوارڈینٹر فیسکو

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااوراین اے101کے فیسکو کوارڈینٹرمرزاخرم شہزاد نے کہاہے کہ حکومت پاکستان نے انہیں جوذمہ داری دی ہے وہ اسے پوری دیانتداری سے اداکریں گے۔ غر یب عوام کی بجلی کے بلز میں اور دیگر مشکلات کم کرنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔عوام کے خلاف زیادتی اور ناانصافی کسی طرح بھی برداشت نہیں کی جائے گی باالخصوص غریب خاندانوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے فیسکو اہلکار قانون کے کٹہرے میں ہوں گے-وہ حکیم عثمان غنی کے مطب پر مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے- اس موقع پرارشادمنج اورچوہدری لیاقت علی بھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن فیصل آباد کے صدر شیخ اعجازاحمدپارٹی قیادت سے کارکنوں کو عزت دلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مرزا خرم شہزاد نے کہاکہ شیخ اعجاز احمد نے ان سمیت پارٹی کارکنوں کو فیسکو اور بیت المال میں کوارڈینیٹرزنامزد کرواکرجو عزت دی ہے اس سے نہ صرف ان کی عزت میں اصافہ ہوابلکہ پارٹی کا وقار بھی بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعت کاروں سمیت سفیدکالرکے لوگ بجلی کے معاملات میں مشکلات کا شکار ہیں شیخ اعجاز احمدنے بھی سابق وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کے دوران انہیں آگاہ کیا تھاجس پرمیاں حمزہ شہباز شریف نے عوام کی ہر سطح پر مشکلات کم کرنے کا عزم کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں