فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نت نئے منصوبے لائے جا رہے ہیں جس میں مزید الیکٹرک بسیں اور زرا عت میں جدید مشینری شامل ہے۔ان کا کہناتھا کہ پسماندہ علاقو ں کی ترقی پر حکومت کی خصوصی توجہ ہے۔ نئی ٹرانسپورٹ اور مشینری سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا نظام اور زراعت کے شعبے میں جدید ترین مشینری سے شہر اوردیہات کے عوام کی مشکلات کم ہوں گی۔ انہوں نے اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کو کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو روزگار ملاہے۔




