فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فتن الخوارج کی طرح قادیانی بھی آئین پاکستان کے غدار ہیں۔ چناب نگر میں ان کا ریاست کے اندر ریاست کا نظام ختم کیا جائے۔ ختم نبوت محمدی ۖ کے بعد نبوت کا دعویٰ جرم ہے۔ احمدیوں کا سوشل بائیکاٹ ان کی بھی ہدایت کا ذریعہ بن رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت فیصل آباد کے زیر اہتمام دارالعلوم پیپلز کالونی میں انیسویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ امیر مرکزیہ مولانا ناصرالدین خاکوانی کی زیر صدارت منعقدہ عظیم الشان کانفرنس سے شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی عبد الواحد قریشی، متحدہ جمیعت اہلحدیث کے علامہ ضیااللہ شاہ بخاری، جے یو پی نورانی کے مفتی عبدالشکور رضوی،رکن اسلامی نظریاتی کونسل حافظ محمد امجد، بین الاقوامی نعت خواں شاہد عمران عارفی نے بھی خطاب کیا۔ امیر ضلع سید محمد خبیب شاہ، مبلغ عبدالرشید غازی سیال، صاحبزادہ مبشر محمود کی درخواست پر الفتح گرانڈ میں بارشی پانی کے باعث دارالعلوم کے مہتمم مفتی محمد یوسف ثالث نے کانفرنس کی میزبانی قبول کی۔ اس موقع پر شہر بھر کے مدارس کے مہتممین، علما کرام، قومی و مقامی زعما ملت، مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی سٹیج کی زینت بنے۔ مدارس کے اساتذہ، طلبا اور ختم نبوت کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کے انتظامات منظم انداز میں کیے گئے تھے شرکا ء نے نماز مغرب کے بعد رات گئے تک مقررین کے خطابات دلجمعی سے سنے۔ مولانا سید محمد خبیب شاہ, صاحبزادہ مبشر محمود اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد نعیم شیخ نے بیک سٹیج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قادیانیوں سمیت ہر منکر ختم نبوت اور فتنے کی سرکوبی کرنے اور فتنوں کا سر کچلنے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس عنوان کے تحت کانفرنسیں اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ جبکہ انہیں دعوت اسلام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جیسے ملک میں جعلی پراڈکٹ نہیں چل سکتی اسی طرح جعلی نبوت کا پرچار بھی جرم ہے۔ قادیانیوں کے سوشل بائیکاٹ کے بعد جب وہ اس کی وجوہات جانتے ہیں تو حقیقت جان کر ایمان لے آتے ہیں۔ اس لیے ہر مسلمان کو اس فتنہ سے آگاہ رہنا ہو گا۔




