فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش لڑکوں نے سابقہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بہانے دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا’ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان احتشام عرف عاشر وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق امین ٹائون کے رہائشی شہباز نے بتایا کہ اوباش ملزم احتشام عرف عاشر نے اسکی جواں سالہ ہمشیرہ (ن) کو سابقہ فحش ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بہانے گھر بلایا، جہاں پر وہ موٹرسائیکل پر بیٹھا کر دوست کے گھر لے گیا اور بعدازاں گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیے جہاں پر دونوں نے زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ ویڈیو بنائی اور ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں لڑکی نے گھر آ کر بتایا جس پر منصورآباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




