فضائی آلودگی پر قابوپانے کیلئے سیف سٹی کا کریک ڈائون

لاہور (بیوروچیف) سموگ کے خاتمے اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سیف سٹی نے سخت کریک ڈائون شروع کردیا، اے آئی بیسڈ کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے آلودگی پھیلانے والوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔سیف سٹی کے مطابق گزشتہ 7روز کے دوران آلودگی سے متعلق 2ہزار سے زائد خلاف ورزیوں کی نشاند ہی کی گئی۔بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی 810گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر487چالان کیے گئے جبکہ 189 گاڑیوں کو وارننگ دی گئی۔دھواں چھوڑنیوالی 767گاڑیوں کی بھی نشاندہی ہوئی، جن میں سے 591گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے 183ای چالان بھی کیے گئے۔سیف سٹی ڈر و نز کے ذریعے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعا ت کی بھی نشاندہی کی گئی، 12 خلاف ورزیوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ صنعتی آلودگی کے 39کیسز سامنے آئے، 4 مقامات پر جرمانے کیے گئے، 2یونٹس سیل جبکہ 7 کو وارننگ جاری کی گئی۔باربی کیو کے دھوئیں اور چمنیوں سے متعلق 268 خلاف ورزیوں کی بھی فوری نشاندہی کی گئی، ایک مقام سیل جبکہ 6 پر جرمانے عائد کیے گئے۔سیف سٹی حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں