فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر علی عمران نے واضح کیا ہے کہ محکمہ خوراک فیصل آباد کی طرف سے فلورملز کے پرائیویٹ گندم خریدنے پر پابندی نہیں ہے تاہم جو فلورملز مارکیٹ سے ناقص گندم خرید کر آٹا تیار کر رہی تھیں ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 19 فلور ملز کے خلاف ناقص آٹا کی سپلائی پر کارروائی کی گئی۔




