ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)قائد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر فیسکو پبلک افیئر یونٹ نے کوارڈینیٹرز کا اہم اجلاس 18 نومبر بدھ کو فیسکو ہیڈ کوارٹرز، کینال روڈ عبداللہ پور فیصل آباد میں طلب کر لیا گیا،جاری کردہ شیڈول کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر انرجی اینڈ پاور محمد اویس خان لغاری، وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو، وفاقی وزیر پبلک افیئر رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیراعظم پاکستان طلحہ ریکسی سمیت اہم شخصیات کی شرکت کریں گے،تمامکوارڈینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں اپنے ہمراہ کسی ساتھی کو نہ لائیں۔اس پابندی کا مقصد اجلاس کو منظم، مثر اور وقت کی پابندی کے ساتھ منعقد کرنا ہے۔




