فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید53وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو ،5خواتین اور دو نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق ملت روڈ کی (م) کو اوباش ملزم جاوید نے بھلا پھسلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، غلام محمد آباد کے عبدالرزاق کی بیٹی (الف) جنرل ہسپتال دوائی لینے گئی واپس نہ آئی، ساندل بار کے علاقہ127ج ب کے عثمان کی اہلیہ(ص) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ228ر۔ب کے لیاقت کی بیٹی(ک) ، سمن آباد کے محسن کی بیٹی(ش) اور بلوچنی کے علاقہ96رب کے انور کی بہو (ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا،گلبرگ کے علاقہ جناح کالونی کے آصف علی کا بہنوئی علی احسان اور فیکٹری ایریا کے علاقہ ایوب کالونی کے مزمل کا بیٹا علی حیدر جس کا دماغی توازن درست نہیں گھر سے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ بیرون کارخانہ بازار کے زاہد سے پرس،رشید آباد کے ندیم مسیح سے 20ہزار و فون،عبداللہ پور کے قریب علی حسن سے65ہزار و فون، نور پورکے عمران سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،9ج ب کے شعبے سے 27ہزار و فون، ڈائیوو روڈ پر طاہر سے25ہزار و فون چھین لیا، ملت کالونی کلاش پارک سے ساجدکی دکان سے لاکھوںکا سامان چوری، ایف ڈی اے سٹی کے قریب ثمر عباس سے 6ہزار و فون، 191ر۔ب کے عامر کے گھر سے مویشی چوری، 185ر۔ب کے عبداللہ سے35ہزار و فون،180ر۔ب کے محمد خاں کے ڈیرہ سے سپرے مشین چوری، چک جھمرہ عید گاہ روڈ پر محسن جاوید سے40ہزار و فون، 23ج ب کے انور علی کے ڈیرہ سے بکرے چوری، راجباہ روڈ پر دلاور خان سے25ہزار و فون چھین لیا،امین پور بائی پاس کے قریب فرمان سے27ہزار و فون،250ر۔ب کے اصغر کی دکان سے قیمتی سامان چوری، 66ج ب کے حسنین سے نقدی و فون،243ر۔ب کے مقبول سے نقدی طلائی انگوٹھی و فون چھین لیا،275ج ب کے علی عمران سے نقدی و فون، 75ج ب کے ابو بکر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، 79ج ب کے علی سے نقدی، 225ر۔ب کے تنویر کی شاپ سے سامان چوری، رحیم گارڈن کے وقاص کے گھر سے زیورات’ نقدی چوری، نثار کالونی کے شہزاد کے گھر سے سامان چوری، 85ج ب کے افتخار حسین کی حویلی سے بکرے چوری، 238گ ب کے عامر کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 93گ ب کے الیاس سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا،89گ ب کے سلیم کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 433گ ب کے شہباز سے20ہزار ،378گ ب کے محمد حسین سے29ہزار و فون، 272گ ب کے مزمل حسین کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری،205ر۔ب کے ریاض سے4ہزار وفون، 216ر۔ب کے واصف کے ڈیرہ سے سامان چوری، 70ر۔ب کے ظہیر کی دکان سے بیٹریاں چوری، 612گ ب کے باسط علی کے رقبہ سے سولر پلیٹس چوری، 600گ ب کے تحسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری،545گ ب کے حاجی اسلم کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،216گ ب کے تحسین کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں خدمت مرکز لاری اڈا سے طلحہ انور، حسین آباد سے آصف علی، محمد کالونی کے عابد، گٹ والا سے محمد ےٰسین،خالد آباد کے وقاص احمد، عمر ویلی سے مجاہد حسین، 232ر۔ب کے اویس،215ر۔ب کے زین، شیراز پارک جڑانوالہ سے آصف علی، 194ر۔ب کے فیصل اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑّے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




