فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج پھر ملزم66وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’درجنوں شہریوںکی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ اور3لڑکوں کو اغواء کرلیا،تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے رہائشی نذیراں بی بی نے بتایا اسکی جواں سالہ بیٹی(ک) سودا سلف لینے بازار گئی واپس نہ آئی۔ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فاروق آباد کے شفیق کا بیٹا ،ساند ل بار کے علاقہ29ج۔ب کے علی کا بھائی اور ڈجکوٹ کے علاقہ263ر۔ب کے عمران کا بیٹا ہمایوں گھر سے ڈیوٹی پرگئے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا،پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ گلبر گ آئیڈیل بیکری کے قریب مدثر سے76ہزار،فیض آباد پلی کے قریب ناظم سے نقدی و فون،اعجاز ٹائون میں امین کے گھر کا صفایا کردیا گیا،جیلانی مارکی کے قریب عبدالرحمن سے25ہزار و فون،فیصل ہسپتال کے قریب ناصر سے ایک لاکھ ،طلائی انگوٹھی،ڈی گرائونڈ کے قریب احمدسے جھپٹا مار کر فون،عبداللہ پور کے قریب سلیم سے25ہزارو فون چھین لیے،208چک کے دلدار کی چھت سے37کبوترچور لے اُڑے۔مدینہ ٹائون کے اسلم سے15ہزار،جڑانوالہ روڈ بابا فریددربار کے قریب عثمان سے موٹرسائیکل،جلوی مارکیٹ کے قریب رمضان سے نقدی و فون،حاجی آباد کے اعظم کی چھت سے50کبوتر،ہجویری ٹائون کے طیب سے20ہزار،کریسنٹ فیکٹری کے قریب عرفان سے30ہزار،عباس پور کے قریب عابد سے56ہزار،عبداللہ پور کے قریب سلیمان سے نقدی و فون،سدھو پورہ روڈ پر عامر سے نقدی و فون،سروس روڈ پر کومل سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،منصور آباد علی حمزہ کی دکان سے سامان چوری،بھائی والا کے شاہ جہان سے نقدی و فون،شمس آباد کے خرم شہزاد سے نقدی و فون،58ج۔ب کے عبداللہ سے20ہزار،236ر۔ب کے عمران سے10ہزار،243ر۔ب کے بہار عالم سے جھپٹا مار کر فون،سمن آباد نگینہ بیکری کے قریب امجد سے نقدی و فون،سمن آباد حارث کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کے جوتے چور لے گئے۔گلشن اقبال کے عمیر سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔محمدی چوک کے مشتاق کی موٹرسائیکل،جواد ٹائون کے عاطف سے جھپٹا مار کر فون،قصبہ ڈجکوٹ کے حبیب اللہ سے90ہزار،271ر۔ب کے شاہد سے7ہزار و فون،مریم آباد کی ممتاز بی بی کے گھر کا صفایا کردیا گیا۔214ر۔ب کے غلا م شبیر سے نقدی و فون،علی ٹائون کے شہادت سے1لاکھ روپے،نور پورہ میں نذر عباس کی حویلی سے جانور،ہمایو ں نگر کے عبدالوہاب سے موٹرسائیکل،نورپورہ کے فیصل سے موٹرسائیکل،200ر۔ب کے نعیم سے5ہزار و فون،66ج،ب کے شاہد سے30ہزار،67ج۔ب کے رضوان سے1لاکھ،79ج۔ب کے اسلم کی گودام سے بھاری مالیت کا تانبہ،274ج۔ب کے اشرف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،412گ۔ب کے عمر سے 68ہزار،422گ۔ب کے کاشف کے ڈیرہ سے سولر سسٹم،قصبہ تاندلہ کے عبدالمجید سے19ہزار،592گ۔ب کی ریحانہ بی بی سے پرس،بلال کاٹن فیکٹری کے وقار سے موٹرسائیکل،165گ۔ب کے غلام فرید کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،192گ۔ب کے قریب ڈاکوئوں نے کسان سے ٹریکٹر ٹرالی چھین لیا۔علاوہ ازیں علی ہائوسنگ ٹالی چوک سے بابر،بڑی اناسی کے شہباز،سبزی منڈی غلام محمد آباد سے اسلم،چوہڑ ماجرہ چوک سے ولید،پیپلز کالونی کے وحید،منڈی روڈ کے محمد محسن،103ج۔ب کے آفاق،نثار کالونی کے شاہد زاہد،66ج۔ب کے عمران،قصبہ تاندلیانوالہ کے طاہر،456گ۔ب کے صدام،سول ہسپتال سمندری سے تجمل،اے سی آفس سمندری سے افضل،410گ۔ب کے زاہد محمود،477گ۔ب کے غلام مصطفی،134گ۔ب کے رضوان اللہ ودیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لیکر رفو چکر ہوگئے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثنائ۔اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر دو افراد کو گولیاں مار کر لہو لہان کردیا’مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا،پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی،تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ پل عبداللہ کے قریب ڈاکوئوں نے ایل پی جی کی دکان پر آئے اور دکان کے مالک شخص طارق سے10ہزار چھین کر فرار ہونے لگے تو مزاحمت پر شخص طارق کو گولی مار کر زخمی کردیا اور چک جھمرہ کے علاقہ صداقت مل کے قریب صالح محمد کی خانہ بدوش کی جھگیوں میں لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر صلاح محمد کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




