فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اورچوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید33وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 10خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ زنیر ٹائون کے شہباز کی ہمشیرہ(ع) کو نامعلوم ملزمان، سرگودھا روڈ کے علاقہ نیو گرین ٹائون کے شہزاد کی بیٹی(ز)ملزمان منصب وغیرہ، منصور آباد کے علاقہ دستگیر کالونی کے شاہد محمود کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے شفیق کی بیٹی(الف) کو ورغلا کر ملزمان زین وغیرہ نے اغوا کر لیا، ملت ٹائون کے علاقہ یوسف آباد کے عمران کی اہلیہ(الف) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، ضیاء کالونی کے علاقہ محلہ فیروز شاہ کے غلام شہزاد کی اہلیہ(ص)گھر سے دوائی لینے گئی واپس نہ آئی، فیکٹری ایریا کے علاقہ ایوب کالونی کے محمود کی بیٹی (ن) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے عاشق کی بیٹی (ب) کو نامعلوم ملزمان، ماموں کانجن کے علاقہ505گ ب کے احمد کی اہلیہ(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، ڈجکوٹ کے علاقہ659گ ب کے قاسم علی کا بھائی اکرم گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ ہسپتال کے باہر شیر محمد سے53ہزار و فون چھین لیا، اسلام نگر کے عارف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی سامان چوری، باغ جناح کے قریب اختر سے سوا لاکھ و فون، اقبال سٹیڈیم کے قریب اقبال سے 50ہزار و فون چھین لیا، بیرون کارخانہ بازار غلام عباس سے30ہزار و فون، میلاد روڈ پر حافظ عامر سے16ہزار و فون، نڑ والا چوک میں حمیرا تنویر سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا ،زبیر کالونی کے مزمل کے گھر سے لاکھو ں کے زیورات سامان چوری،26ج ب کے عمردراز کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، ریاض الجنہ ہائوسنگ کالونی کی سعیدہ بانو کی گھریلو ملازمہ نے اپنے خاوند سے ملکر 30لاکھ کے زیورات ، سامان لے گئی،گوکھوال کے قریب عرفان سے نقدی و فون چھین لیا، صدیق چوک کے قریب سعد محمود سے نقدی و فون چھین لیا،69ج ب کے ابو بکر سے20ہزار و فون، لیاقت ٹائون کے شوکت سے 15ہزار و فون، ہائوسنگ کالونی جڑانوالہ کے مقبول کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،39گ ب کے عبدالحق کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 266ر۔ب کے افضل سے10ہزار و فون،613گ ب کے فرہاد علی کی حویلی سے مویشی چوری،450گ ب کے حبیب کے ڈیرہ سے بھینس چوری، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی سے عمران، نصرت فتح علی خان ہسپتال سے عقیل، الٰہی آباد سے اکرم، جوالہ نگر سے شہزاد،128گ ب کے غلام قادر،109ر۔ب کے اویس، قصبہ تاندلیانوالہ سے عثمان اوردیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چورلے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




