فیکٹری میں محنت کش پر کیمیکل گر گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب سمال انڈسٹری سٹیٹ میں واقع رحمان ڈائنگ میں کام کرتے ہوئے کیمکل گرنے سے محنت کش بری طرح جھلس گیاریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق51ج ب سرگودھا روڈ بائی پاس کا رہائشی22سالہ سفیان ڈائیوو روڈ پر واقع رحمان ڈائنگ میں کام کر رہا تھا کہ مشین میں کیمیکل ڈالتے ہوئے اس کے اوپر گر گیا جس کی وجہ سے جسم بری طرح جھلس گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے متاثرہ محنت کش کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں