فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہاہے کہ 7 ستمبر1974ملکی تاریخ کا وہ تاریخ سازدن ہے جب طویل جد وجہد کے بعد قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوںکوغیرمسلم اقلیت قرار دیا اوراسے آئین کا حصہ بناکر ملت اسلامیہ کے جسد سے کا ٹ کر باہرپھینک دیا اورمہر لگا دی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الاانبیا اور سید المر سلین ہونے کایقین نہ کرے وہ( قادیانی مسلمانوں سے علیحدہ قوم ہیں) خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ یہ دن صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس دن اللہ کے محبوب حضور خاتم النبین کی ختم نبوت کاآئینی وقانونی طور پر تحفظ اورحضور پاک کی عزت و حرمت اور ناموس کا پرچم بلند ہواجو انشاء اللہ قیامت تک سر بلندرہیگا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں اور ہماے حکمرانوں کوعقیدہ ختم نبوت کاتحفظ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزااشرف مغلنے کہا کہ قادیانی فتنہ ایک باپھر سراٹھا رہا ہے کسی بھی سطح پر قادیانوں کی سہولت کاری ناقابل برداشت ہے حکومت کوقادیانیوںکی سا زش پر نگاہ رکھنا ہوگی۔




