قرة العین بلوچ نے شادی کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف گلوکارہ قرة العین بلوچ نے شادی کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔قرة العین بلوچ مشہور پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامے کے وائرل او ایس ٹی میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔گلوکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔انہیں کیو بی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور ان کے گانوں کی مداح تعریف کرتے ہیں۔تاہم حال ہی میں قرة العین بلوچ نے یوٹیوب چینل کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں شادی کے ارادے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ وقت کا ضیاع ہے اور درحقیقت تحقیق بتاتی ہے کہ شادی سے خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا رجحان پایا جاتا ہے، خواتین شادی میں مردوں کے مقابلے میں کم خوش ہوتی ہیں جس سے میں اتفاق کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں