قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) قومی بچت کی اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 11.6فیصد سے بڑھا کر 12فیصد کردیاگیا ہے۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کے شر ح منافع کو 11.76فیصد سے بڑھا کر 12.12فیصد، بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفیٹ اکائونٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹ کا شرح منافع 12.72فیصد سے بڑھا کر 12.96فیصد کردیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں