لاکھوں کے زیورات ،نقدی سمیٹ کر دوشیزہ آشنا کیساتھ فرار ہوگئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کی دوشیزہ لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان سمیٹ کر آشنا کیساتھ فرار ہو گئی، مغویہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، ملت ٹائون کے رہائشی انیس احمد نے بتایا کہ اس کی بیٹی آمنہ نے 120ر۔ب باوا چک میں بیوٹی پارلر بنا رکھا تھا جہاں پر اس کی مبینہ طور پر دوستی سہیل نامی شخص سے ہو گئی، تو ملزم سہیل نے سبزباغ دکھاتے ہوئے اغوا کر لیا، بعدازاں جب گھریلو سامان کی جانچ پڑتال کی تو لاکھوں روپے مالیت کے8تولے طلائی زیورات، ایک لاکھ نقدی اور قیمتی سامان نہیں تھا ، جس پرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں