لو گرو ٹریلر لانچ، ماہرہ خان کی بارش میں بھگتے ویڈیو وائرل

لاہور (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان بارش میں بھیگتے ہوئے مداحوں سے ملنے پہنچ گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کو بہا گئی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنے مداحوں سے خوش گپیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے 24ویں میچ کی ہے، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہوا تھا۔تاہم اس موقع پر اسٹیڈیم میں شائقین کو اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کا موقع مل گیا۔ہوا کچھ یوں کہ ان دنوں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اپنی آنے والی فلم لو گرو کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں