لاہور(بیوروچیف) نواب ٹائون میں پیر کی شب چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کوگرفتار کرلیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے مطابق گزشتہ شب ملزم نے جوہر ٹائون سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو چلتی موٹر سائیکل پر ہراساں کیا تو لڑکی نے چھلانگ لگادی۔چلتی موٹر سائیکل پر چھلانے لگانے سے لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں جب کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔




