مالک نے کمسن ملازم،مخالفین نے نوجوان کو مار ڈالا،خاتون زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ میں مالک نے بہیمانہ تشدد کا شانہ بنا کر کم سن ملازم کو مار ڈالا ،جبکہ نشاط آباد کے علاقہ ڈائیووروڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کو قتل اور خاتون کو زخمی کردیا پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے قاتلوںکی تلاش شروع کردی ہے،408گ۔ب کے رہائشی بوٹا نے بتایا کہ اس کا 15سالہ بیٹا علی رضا آفیسر کالونی کے قریب خرم کی سپیئر پارٹس کی دکان پر کام کرتا تھا گذشتہ دنوں بیٹے کو ملنے آئے تو ملزم خرم نے ملنے نہ دیا اور پھر فون کرکے بتایا کہ علی رضا نے پیٹرول پی لیا ہے اور ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے نعش کو ہسپتال پہنچایا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکے کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے جبکہ دوسرا واقع نشاط آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ پر پیش آیا جہاں پر مبشر ولد اسحق اپنی عزیزہسعدیہ بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان عاطف وغیرہ نے فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا مبشرہسپتال میں دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں