مانوالہ میں نوجوان کو محبوس بنا کر وحشیانہ تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ 203 رب مانانوالہ میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان نے نوجوان کو محبوس بنا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہل محلہ نے بڑی مشکل سے منت سماجت کر کے جان چھڑائی’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان عبدالرحمن وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 203 رب مانانوالہ کی رہائشی سلویٰ بی بی نے بتایا کہ عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان عبدالرحمن وغیرہ نے اس کے خاوند محمد طیب کو اٹھا کر گھر میں لے جا کر محبوس بنا لیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ اہل محلہ نے منت سماجت کر کے بڑی مشکل سے جان بخشی کروائی۔ ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں