ماہنور علی نے سکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

کوالالمپور (سپورٹس نیوز)سحرش علی ملائیشیا کی نمبر ون محمد خیرالنظام میسرہ سے دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے ہار گئیں جبکہ پاکستان کی ماہنور علی نے انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔تفصیلات کے مطابق ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ماہنور علی نے ایشیا نمبر ون اور سیڈ 2 سنگاپور کی جیکینتا ہان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔جہاں دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ ماہنور علی نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سیمی فائنل 2-3 سے اپنے نام کیا۔میچ کا سکور (811, 117 118, 1012, 117) رہا دو سری جانب پاکستان کی ایک اور باصلاحیت کھلاڑی سحرش علی نے بھی ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں