مبینہ پولیس مقابلہ،ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سدھوپورہ کے قریب سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ میں ریکارڈیافتہ ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے شعبہ مارچری منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایچ او فاروق ناظر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سدھوپورہ سیم پل کے قریب تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ تاہم فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام امین ولد نور محمد سکنہ فاروق آباد بتایا جسکو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مرنے والا ڈاکو ریکارڈیافتہ اور ترکھانی کی حدود میں بنک رقم جمع کروانے کیلئے جاتے ہوئے شہری سے رقم چھیننے کے بعد اس کو گولی مارنے سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ تاہم پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں