فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ تھانہ رضا آباد کے علاقہ ٹیلاں والا قبرستان کے قریب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 30 سے زائد گھریلو اور رابری کی وارداتوں میں ملوث سابق ریکارڈ یافتہ ملزم غلام مصطفی ولد نیامت علی سکنہ 109 گ ب جڑانوالہ ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی ریجنل آفیسر وسیم ریاض کی ہدایت پر سی سی ڈی لائل پور ٹائون کے انچارج انسپکٹر صدیق چیمہ، سی سی ڈی مدینہ ٹائون ڈویژن کے انچارج انسپکٹر سید ارم رضا شاہ اور سی سی ڈی اقبال ٹائون کے انچارج سب انسپکٹر علی اکرام گواریہ نے ٹیلاں والا قبرستان چوک میں ناکہ لگا رکھا تھا کہ اس دوران گلبرگ ویلی کی عقبی دیوار کے ساتھ واردات کی نیت میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں غلام مصطفی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم غلام مصطفی گھریلو اور رابری کی 30 سے زائد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔




