گوجرہ (نامہ نگار)سی سی ڈی پولیس گوجرہ کا ڈاکوؤں کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی پولیس گوجرہ موچی والا روڈ پر گشت پر موجود تھی کہ پل قادر آباد کے قریب دوموٹر سائیکل سوار افراد کو مشکوک جان کر روکا گیا جنہوں نے موٹر سائیکل واپس موڑ لی اور پولیس پارٹی پر مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے تعاقب شروع کیا تو ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل سڑک کنارے برجی سے ٹکرا گئی جبکہ ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا جہاں پر اسکی شناخت شاہد فرید سکنہ 713 گ ب کمالیہ سے ہوئی جو ضلع بھر کی پولیس کو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بیان کیا جاتا ہے سی سی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔




