محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی انتظامات ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اسی سلسلے میں کمشنر فیصل آباد مریم خان اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے جلوس روٹ کا معائنہ کیا۔انسپکشن کے دوران کمشنر اور آر پی او نے انتظامی افسران اور پولیس کو ہدایات دیں کہ محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات اور تمام بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیا کی جائیں۔کمشنر اور آر پی او نے مرکزی امام بارگاہ شبیریہ کا دورہ بھی کیا۔ کمشنر مریم خان نے سٹریٹ لائٹس، پیچ ورک، صفائی اور سیوریج لائنوں کی فوری بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر اور سی پی او صاحبزادہ بلال عمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر نے کہا کہ جلوس کے تمام روٹس پر صفائی، روشنی، پیچ ورک اور سیوریج کا خصوصی خیال رکھا جائے۔محرم الحرام سے قبل لائسنس داران کے تمام مسائل کا ازالہ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور واسا سمیت تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تجاوزات جیسے مسائل کا بروقت حل کیا جائے۔آرپی او ذیشان اصغر کا کہنا تھاکہ فیصل آباد ڈویژن میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کا فول پروف پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں