محفل کی فلیکس پر کالعدم تنظیم کے بانی کی تصویر لگانے پر2افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محفل کی فلیکس پر کالعدم تنظیم کے بانی کی تصویر لگانے پر 2افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر 26 اگست کو محفل کے انعقاد کے سلسلہ میں غلام مصطفی ولد فیض سلطان سکنہ مکان نمبر 17 گلی نمبر 25 ایکس بلاک مدینہ ٹائون نے بسم اﷲ چوک میں شباب ولد نذر دین سکنہ گلی نمبر 19 ایکس بلاک مدینہ ٹائون سے فلیکس بنوا کر لگوائی جس پر کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے بانی کی تصویر لگائی گئی، تحریک لبیک پاکستان کو حکومت کالعدم قرار دے چکی ہے جس پر کسی بھی قسم کی تشہیر اور اجتماع کا انعقاد کرنے پر پابندی ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مدینہ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں