فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون پولیس نے مساج سنٹروں کی آڑ میں قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے رنگ رلیاں مناتے درجن بھر لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ مساج سنٹرز کے مالکان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 208 چک’ کوہ نور سٹی میں بعض افراد نے مساج سنٹر کی آڑ میں قحبہ خانے بنا رکھے ہیں جہاں پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں غیر اخلاقی حرکات کرتی ہیں، جس پر پولیس پارٹی نے 208چک ماڈل سٹی کے قریب احمد نامی شخص کے مساج سنٹر پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی حرکات کرتی ماہ نور’ ماہین’ مسکان’ عینی’ عائشہ’ ملائکہ’ شازیہ’ کرن جبکہ کوہ نور سٹی میں توصیف نامی شخص نے مساج سنٹر پر چھاپہ مار کر مبین اور مریم’ ماڈل سٹی روڈ پر عامر کے مساج سنٹر پر کارروائی کرتے ہوئے رنگ رلیاں مناتے کاشف’ حنا’ ثناء سلیم کو گرفتار کر لیا جبکہ اسی دوران مساج سنٹرز کے مالکان عامر’ احمد اور توصیف پولیس پارٹی کو چکمہ دیکر فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے پکڑے جانیوالے لڑکے لڑکیوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




