فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ باوا چک کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 ج ب کا رہائشی 27سالہ اﷲ ددتہ ولد شوکت علی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ باوا چک کے قریب پہنچا تو تیز رفتار منی مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔




