فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ مسلم ٹائون نمبر1 میں واقع ولید بلاک میں شہری کے گھر آتشزدگی’ بھاری مالیت کا فرنیچر وگھریلو سامان جل گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا’ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ولید بلاک میں شہری کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث چنگاری کپڑوں پر گری جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔




