فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خا ن نے کہاہے کہ مشرق وسطی میں کشید گی کی وجہ سے پوری دنیامیں مہنگائی ہے جب کشیدگی ختم ہوگی تو مہنگائی ازخود ختم ہوجائیگی ایسے حالات کے باوجودحکومتپٹرول کی قیمت میں مڈ ل کلاس طبقے کو اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔جاری بیا ن میں ا نکا کہنا تھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شر یف پالیسی سے معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہوگئے، گندم کے سرکاری نرخوں میں اضافے سے کسانوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔گندم کی قیمت مقرر ہونے پر کسان خوشحال ہوں گے دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ہر سطح پر عوام کو انصافبنیادی سہولتوں کی فراہمی ترقیاتی منصوبوں پر کام اور دیگر اقدامات کررہی ہیں- انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے 13سالہ کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی نے مخالفین کے خلافِ سازشیں اورجھوٹے مقدمات پرجبکہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سڑکوں پر تماشے لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔




