فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں روزانہ چند پیسے کمی اوراضافہ غریب عوام کوزندہ درگور کرنے کے مترادف قراردیاہے ایسے حالات میں عوام کوریلیف دینے کی ضرور ت ہے مگر ہر روزتکلیف دی جارہی ہے زیادہ انڈسٹری بندہوچکی ہے جسکی وجہ سے غریب خاندان معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں ان کاکہنا تھاکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 342روپے 79 پیسے اور ڈیزل کی 370روپے41پیسے ہونے کے بعد مہنگائی کا طوفا ن تھم نہیں رہا مڈل کلاس لوگوں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ پرسفرکرنابھی مشکل ہو گیا ہے ۔عوام میں قوت خریدنہیں رہی-انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ اتفاق رائے سے معاشی استحکام اور باالخصوص غریب عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے-معاشی بدحالی کی وجہ سے جرائم میں بھی اصافہ ہورہاہے اورخود کشیوں کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔




