معا شرے کی اصلاح میں محراب و منبر کا جاندار کردار ہے،مولانا ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تعلیمات و افکار صوفیا امن و محبت کا مظہر ہیں خدمات تاریخ اسلام کا ایک روشن باب ہے۔ اولیا احکام ربانی سنت نبوی ۖ کی عملی تصویر تھے مقربین بندگان خدا سے محبت قرب الہی کا بہترین ذریعہ ہے لازوال خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے جے یوپی کے زیر اہتمام سالانہ افکار صوفیا کانفرنس منعقدہ جامع مسجد دربار قادریہ پر صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں محراب و منبر کا جاندار کردار ہے لہذا علما کرام منبر و محراب سے برداشت ‘رواداری ‘پیار و محبت کا درس عام کریں تاکہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کی کوشش کرنے والے دشمن عناصر کو مایوسی ہو اور مساوات ، باہمی احترام اور عدل و انصاف پر مبنی پاکستانی معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے ۔اس موقع پر علامہ عزیز الحسن اعوان’ پیر محمد صدیقی الرحمن احمد خالقی’علامہ رضا امین سیفی محمدی ودیگر مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد پر امن رہنے اور معاشرہ میں اخوت اسلامی کو مضبوط کرنے اہل اسلام کو آپس میں جوڑنے کی اشد ضرورت ہے بزرگان دین نے اپنے اپنے ادوار میںتعلیمات اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے بھر پور کردار ادا کیا جو کہ مشعل راہ ہے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کشمیر و فلسطین کی آزادی شہدا کی بلندی درجات کے لیے اور پاکستان کو عالم اسلام کی امامت اقوام عالم کی رہبری ملنے پر اظہار تشکر کے کلمات دعائیہ ادا کئے تو ہر آنکھ پرنم ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں