مقدمہ قتل کا فیصلہ،مجرم کو سزائے موت و جرمانہ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اسد اﷲ سراج نے تھانہ ڈجکوٹ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سجاد عرف مولا کو سزائے موت اور 22لاکھ روپے ہرجانہ وجرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید دو سال قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 24نومبر 2022ء کو رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مجرم سجاد نے فائرنگ کر کے مخالف رفیع اﷲ کو قتل کر دیا تھا، فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت’ 20لاکھ ہرجانہ اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا اور فیصلہ میں لکھا کہ ہرجانہ کی رقم مجرم کی زمین فروخت کر کے مقتول کے ورثاء کو ادا کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں