فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جشن آزادی کے سلسلہ میں 225 ر۔ب ملکھانوالہ اور فخرآباد 199 ر ب میں ایشین سٹائل اورسرکل سٹائل کبڈی ٹورنامنٹ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کروائے گئے’ تارڑ اکیڈمی نے پہلی ، ارشد بھٹی اکیڈمی نے دوسری، علی شہنشاہ کلب نے تیسری ، حافظ عامر کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ ملکھانوالہ 225 ر۔ب کبڈی ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میاں طاہر جمیل MPA تھے۔ جنہوںنے تمام ٹیمز کو کیش پرائز اور ٹرافیاں دیں ۔چیئرمین چوہدری تنویر حسین تارڑ ایڈووکیٹ ،چوہدری نصیر تارڑ، چوہدری ظہیر تارڑ ، چوہدری آصف محمود تارڑ ، چوہدری قذافی ساہی پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کیے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر محمدطیب گیلانی ، محمدرمضان احتشام انصاری ، فضل حق گجر اور سید حسن شاہ نے سرانجام دیئے ۔ شاہ میر حسین تارڑ نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کیا’ دوسرا ٹورنامنٹ فخرآباد 199 ر ب میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی آرگنائزر رانا عنصر خاں تھے’ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے طیب گیلانی’ رانا عباس’ مقصود احمد’ فوجی سنیارا’ رانا ذوہیب ایڈووکیٹ کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔




